بنیادی صفحہ / ادبی خبریں / بہاراردویوتھ فورم کی مجلس عاملہ کی میٹنگ

بہاراردویوتھ فورم کی مجلس عاملہ کی میٹنگ

 بہاراردویوتھ bihar urdu youthفورم کی مجلس عاملہ کی میٹنگ منعقدہوئی جس میں اردوزبان وادب کے فروغ کیلئے
ضلعی سطح پرشاخیں قائم کرنے کافیصلہ لیاگیا۔ میٹنگ کی صدارت فورم کے صدرجناب جاویدمحمودنے کی۔
میٹنگ میں یہ طے پایاکہ پہلے مرحلہ میں صوبہ بہار کے سبھی اضلاع میں ضلعی کنوینرنامزدکئے جائیں جن کے مشورے سے کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی ضلعی شاخ کوفورم کے ویب سائٹ سے جوڑدیاجائے گا۔ تاکہ ضلعوں میں ہونے والے ادبی پروگراموں کی خبریں اورفوٹوبھی ویب سائٹ کے ذریعہ پوری دنیامیں دیکھاجاسکے۔ ضلع کنونراورعہدیداران کی فوٹو،موبائل نمبراورپتہ بھی ویب سائٹ پرلایاجائے گا۔
ضلعی شاخ کومستحکم بنانے کیلئے بلوپرنٹ تیارکرنے کی ذمہ داری جناب اویس عنبررکن مجلس عاملہ فورم وچیئرمین روزمائن ٹرسٹ کودی گئی ہے۔
بہاراردویوتھ فورم کے ویب سائٹ کے ذریعہ اردوادب کے نشرواشاعت کیلئے کئے جارہے کاموں کی سبھی ممبران نے ستائش کی، ساتھ ہی یہ امید ظاہرکی کہ بہارسے تعلق رکھنے والے ویسے سبھی شاعرادیب وصحافیوں کوبھی سائٹ پرلایاجائے جواب تک نہیں آسکے ہیں۔ سائٹ کے ای بک سیکشن میں تنقیدوتحقیق کی نایاب کتابوں کوشامل کیاجائے تاکہ اردوادب پرکام کرنے والے اہل علم حضرات کوعالمی سطح پرفائدہ پہنچ سکے۔ جناب شاہدجمیل ، جناب قاسم خورشیدصاحبان کواردوکی نایاب کتابوں کی نشاندہی کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تاکہ انہیں فورم کے ویب سائٹ پرلایاجاسکے۔
سابق رکن کونسل جناب تنویرحسن نے فورم کے ویب سائٹ کے ذریعہ اردوادب کی نشرواشاعت میں کئے جارہے کاموں کی ستائش کی اوراپنی جانب سے ہرممکن تعاون کاوعدہ فرمایا۔
بہاراردویوتھ فورم کے صدرجناب جاوید محمودنے کہاکہ فورم کی مجلس مشاورت کی جلد تشکیل کردی جائے گی۔ جس میں عالمی سطح پراہل علم اوردانشورحضرات کوشامل کیاجائے گا۔
فورم کے ویب سائٹ سے منسلک عالمی اردوگھرمیں اب رجسٹرڈ ممبران جلد ہی چیٹنگ کے ذریعہ آپس میں رابطہ کرسکیں گے۔  فورم کے موبائل ایپس بھی جلدلائے جارہے ہیں۔ اب گوگل پلے اسٹورسے موبائل ایپس ڈائون لوڈکرکے فورم کے ویب سائٹ سے استفادہ کیاجاسکے گا۔
اس موقع پرجناب ملامحمدحسن ناشاد کی حیات اورشاعری پرمشتمل کتاب مٹھی بھرکرنیں،جنہیں جناب ولی مدنی وجناب مہتاب حسن نے مرتب کیاہے، کی رسم اجراء جناب تنویرحسن کے ہاتھوں عمل میں آئی۔
اردوادب کی مایہ نازشخصیات جناب ڈاکٹرشکیل الرحمن،جناب جوگیندرپال اورجناب ندافاضلی کے انتقال پرجناب قاسم خورشیدکے ذریعہ تعزیتی تجویزپیش کی گئی جسے ممبروں نے ۲منٹ خاموش رہ کراپنی خراج عقید ت پیش کیا۔
فورم کے جنرل سکریٹری جناب مطیع الرحمن انصاری،خازن، جناب ایم آرباری،ممبران مجلس عاملہ جناب شیام گوتم ،وسیم الحسن دانش وعمرفاروق نے بھی اپنے اپنے خیالات کااظہارکیا۔
اس موقعہ پرجناب علی امام بھارتی،جناب رفیق عالم جناب محبوب عالم لاڈ لے بھی موجود تھے۔

(ایم آر،باری)

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*